وزیر اعظم نواز شریف کے دل کا آپریشن متوقع
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرا عظم نواز شریف کا منگل کے روز دل کا آپریشن ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے دل کے آپریشن کا مشورہ دے دیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ٹیسٹ کی رپورٹ پیر کو موصول ہوگی ۔ جس کے بعد منگل کو آپریشن کیا جائیگا ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی ۔آپریشن کے بعد وزیر اعظم دو ہفتے لندن میں قیام کرینگے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔