رینجرز کے اختیارات میں توسیع ،تاحال معاملہ حل طلب

شائع 08 دسمبر 2015 05:29pm

12

کراچی:کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع معاملہ تین روز گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کوئی جلدی نہیں، رینجرز اختیارات میں اضافے کیلئے سات روزمیں اسمبلی سے توثیق ضروری ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا رینجراورپولیس کی کارگردگی قابل تعریف ہے،لیکن رینجر اختیارات کی سندھ اسمبلی سے توثیق بھی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی سندھ رینجرکی تعریف کررہے ہیں۔
وفاقی کی وعدہ خلافیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پروزیراعلی سندھ نے قہقہہ بلند کیا،وزیراعلی سندھ برجستہ بولے ،بھائی آپ صحافی حضرات کیوں ہمیں وفاق سے لڑانا چاہتے ہو،وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کی خدمات کی سات روزمیں اسمبلی سے توثیق ضروری ہے،اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اب ایوان سے منظوری لیں گے۔