بلدیاتی آرڈیننس کالا قانون قرار
اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی قانون کو کالا قانون قرار دیا، رہنما ایم کیوایم حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کراچی کا آنے والا میئر بے اختیار ہوگا، تنخواہ دینے کیلئے بھی اسے سندھ حکومت کی طرف دیکھنا پڑے گا۔کراچی میں لال قلعہ گراوٴنڈ میں ایم کیوایم نے نیوز کانفرنس کی اور انتخابات میں ووٹ دینے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا،ساتھ ہی بلدیاتی قانون میں اختیارات نہ ہونے کا بھی شکوہ کردیا اورکہا کہ کالا قانون ہے، اختیارات بیوروکریٹس کے پاس ہیں،میئر کو تنخواہ دینے کا بھی اختیار نہیں ہوگا۔
رہنما ایم کیوایم وسیم اختر نے کہا کہ عوام نے ایم کیوایم کا ساتھ دیا،تاریخی مینڈیٹ ملا ہے اب ذمہ داری بھی بھاری ہے،انتخابات میں کامیابی پر نائن زیرو پر نماز شکرانہ بھی ادا کی گئی،جس میں رہنما، کامیاب امیدوار اورکارکنوں نے شرکت کی۔سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کرائی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔