ہریتھک اور سوزین میں علیحدگی کیوں ہوئی ؟وجہ سامنے آگئی
فائل فوٹوممبئی :ہریتھک کی سابق اہلیہ سوزین خان نے کہا ہے کہ منافقانہ روابط رکھنے سے بہتر علیحدگی ہے ۔بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن اور سوزین خان کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی ۔ایک میگزین کو انٹرویو میں سینتیس سالہ اداکارہ سوزین خان نے کہا ہے کہ ہماری زندگی میں ایسا مرحلہ آتاہے کہ جب ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ نہ رہنا زیادہ بہتر ہے اور اس حوالے سے ہمارا آگاہ ہونا بھی ضروری ہے ۔
سوزین کا مزید کہنا ہے کہ اب وہ ہریتھک کے ساتھ زیادہ گھومتی نہیں ہیں لیکن وہ اب بھی ان سے رابطے میں ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ اب بھی ہریتھک اور وہ ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جب بچوں کا معاملہ ہوتو بہتر یہ ہے کہ ہم اپنے اختلافات بھلاکر انکی بہتری کیلئے اقدامات کریں ۔
ہریتھک اور سوزین دسمبر دو ہزار دس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دونوں کے درمیان چودہ سال بعد دوہزار چودہ میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علیحدگی کی وجہ اداکار ارجن رامپال کی سوزان سے نزدیکی تھی جبکہ دیگر اسکی وجہ ہریتھک اور کنگنا کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کو قرار دیتے ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔