ابھیشک کی ایشوریا سے اختلافات کی تردید
فائل فوٹوممبئی :بولی وڈ میں اگر مخلص شخص تلاش کرنا ہوتو ابھیشک جیسا انسان ملنا مشکل ہوگا جوکہ شادی کے دس سال بعد ایشوریا کیلئے انکے پروفیشن سمیت مختلف مواقعوں پر سہارا دیتا ہے ۔
سربجیت فلم کے پریمئر کے موقعے پر ابھیشک ایش کا ہاتھ جھٹک کر چلے گئے تھے ،جس کے بعد سے گزشتہ کچھ روز سے بولی وڈ میں ابھیشک اور ایشوریا کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر نے لگ گئی تھیں ،تاہم ابھیشک نے اپنے اور ایشوریا کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے ۔
ابھیشک نے فلم سربجیت میں ایشوریا کی پرفارمنس کی تعریف کی اور کہاکہ کسی پیچیدہ موضوع پر بنی فلم میں کردار کا نبھانا آسان نہیں جبکہ فلم اور اس میں ایشوریا کی پرفارمنس نے انکو لاجواب کردیا ہے ۔ابھیشک نے مزید کہاکہ بچن کبھی بھی عام پبلک میں ایک دوسرے سے نہیں لڑتے ۔ان کا کہنا تھا کہ سربجیت کے پریمئر پر وہ ایشوریا کے پاس سے صرف اس لئے ہٹ گئے تھے تاکہ وہ تنہا میڈیا کا سامنا کرسکے کیونکہ وہ اسہی کا ایونٹ تھا ۔ابھیشک نے ایشوریا کی ذاتی زندگی کے ساتھ پروفیشنل زندگی کو بھی منصفانہ وقت دینے کو سراہا ۔
واضح رہے کہ فلم سربجیت کے پریمئر کے موقعے پر ابھیشک ایشوریا کا ہاتھ جھٹک کر چلے گئے تھے جس کے بعد سے میڈیا میں ایشوریا کو ریٹ کارپٹ پر میڈیا کے سامنے ہتک کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ ابھیشک کو بہت رنجیدہ نظروں سے دیکھتی رہ گئی تھیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔