آواران:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 ’دہشت گرد‘ہلاک
فائل فوٹوآواران :آواران کےعلاقے مشکے میں سیکیورٹی فوسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 ’دہشت گرد ‘ مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق، آواران کے علاقے مشکے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 3 ’دہشت گرد ‘ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ملک مخالف لٹریچر برآمد کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ،ہلاک ’دہشت گرد‘سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور درجنوں افراد کے قتل میں ملوث تھے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔