مشہور شخصیات جو ہوئیں حادثاتی موت کا شکار
فائل فوٹودنیا بھر میں کئی ایسے اداکار موجود ہیں، جن کی اموات اچانک اور حادثاتی تھیں۔ جن کی اموات کا سن کر ان کے فیز سمیت عام لوگوں کو بھی یقین نہیں آتا۔
اداکاروں کی حادثاتی اموات ان کے فیز کے لیے سب سے زیادہ نا قابل برداشت ہوتی ہیں۔ جس پر یقین کرنا ان کےلیے ناممکن ہوتا ہے ۔
درج ذیل انہی اداکاروں کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے جو حادثاتی اموات کا شکار ہوئے ہیں۔
٭ کرسٹینا گریمی
فائل فوٹوکرسٹینا گریمی ایک امریکی گلوکار تھیں۔ کرسیٹنا گریمی نے یوٹیوب پر کئی گانوں کے کور بناکر اپ لوڈ کیے تھے جن کو عوام کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔ کرسٹینا کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ اپنے فیز سے ملاقات کررہی تھیں ، اسی دوران ایک فین نے آکر ان پر فائرنگ کردی اور خود کو بھی گولی مار لی۔
٭ برٹنی مرفی
فائل فوٹوبرٹنی مرفی نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں کلیولیس، 8 مائیل اور اپ ٹاؤن گلرزشامل ہیں۔ برٹنی محض 32 سال کی عمر میں حادثاتی موت کا شکار ہوگئی ۔ان کی موت کی وجہ اب تک نا معلوم ہے ۔ برٹنی کی موت سے متعلق پولیس کو کوئی بھی شواہد نہیں مل سکیں ہیں۔
٭ پرنسس ڈیانا
فائل فوٹوپرنسس ڈیانا پرنس چارلز کی پہلی بیوی تھیں ۔ پرنسس ڈیانا کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا تھا ۔ پرنسس ڈیانا 36 سال کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں،ان کی موت کی خبر سے پوری دنیا کو بہت شاک لگاتھا۔
٭ اسٹون ائرون
فائل فوٹواسٹون ائرون نے ٹیلی وژن سیریز ' دی کروکوڈائیل ہنٹر' سے مقبولیت حاصل کی تھی۔ انھوں نے اپنی پوری زندگی وائلڈ لائف کو وقف کردی تھی۔ ساری زندگی مگرمچھ پر پروگرام کرنے والے اسٹون ائرون کی موت کی وجہ بھی مگرمچھ ہی بنا۔
٭پال والکر
فائل فوٹوہالی وڈ کے مشہور اداکار پال والکر ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سے بہت مقبول ہوئے۔ پال والکر کی موت بھی ایک ٹریفک حادثے میں ہوئی تھی۔ ان کی موت کی خبر بھی ان کے مداحوں کےلیے بہت حیران کن تھی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔