شاہ رخ اور سلمان بھارت کی سڑکوں پر سائیکل چلانے لگے

شائع 01 جولائ 2016 11:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ میں اداکاروں کے درمیان سرد گرم تعلقات عام بات ہیں۔ ماضی میں کشیدہ تعلقات کے بعد حال ہی میں دوست بننے والےشاہ رخ خان اور سلمان خان نے اپنی دوستی کا ایک اور ثبوت دیا ہے۔

دونوں فنکاروں نے آلودگی کے خلاف مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک ساتھ سائیکل پر سورای کر کے دنیا تک آلودگی کے خلاف اپنا پیغام اور اپنی دوستی کا دنیا انداز پہنچایا ہے۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر سلمان کے ساتھ تصویر اپنے مداحوں کیلئے شئیر کی ہے۔ جس میں انہوں نے آلودگی کے خلاف اپنا پیغام انوکھے انداز میں درج کیا ہے۔

تصویر میں شاہ رخ نے سفید رنگ کی شرٹ، پینٹ اور ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ سلمان جو کہ اپنی فلم 'سلطان' کے ۔ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں نے کالی رنگ ٹی شرٹ اور جینس پہن رکھی ہے