معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2016 08:10am
13706201_10208231119268100_280817377_n ماڈل قندیل بلوچ

سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی مشہور و معروف ماڈل قندیل بلوچ کوملتان میں قتل کردیا گیا۔

آج نیوز  کے  مطابق قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے  گلہ دبا کر قتل کر دیا، تاہم ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہو سکی، قتل کے بعد ان کا بھائی موقع سے فرار ہو گیا۔

قندیل بلوچ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کی خبر ان کے والد نے پولیس کو دی۔

قندیل بلوچ کی تدقین ان کے آبائی گاؤں ڈیرہ غازی خان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے حالیہ  قتل کی دھمکیاں ملنے پر سیکیورٹی کا مطابہ کیا تھا۔

قندیل بلوچ اپنی متنازع تصاویر اور ویڈیوز کے باعث کئی بار تنقید کا نشانہ بن چکی تھیں۔