ورون دھون اور عالیہ بھٹ چوتھی بار ایک ساتھ
فائل فوٹو
ممبئی :فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے فنکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی جوڑی چوتھی بار اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ نئی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔
بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی جوڑی نے فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے تہلکہ مچایا،جس کے بعد دونوں فنکار ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔
ورون اور عالیہ کی جوڑی کی ہیٹ ٹرک ہوئی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں، دونوں کی یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی اور اب چوتھی فلم کیلئے بھی دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کرلیا گیا۔
نئی فلم میں ورون دھون کے ساتھ ساتھ عالیہ کیلئے ایک اور ہیرو بھی ہوگا جس کیلئے اب نئے ہیرو کی تلاش جاری ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔