قندیل بلوچ کی 26 سالہ زندگی پر ایک نظر

شائع 21 جولائ 2016 07:11am

qandeel1000000

پاکستان کی معروف ماڈل ،اداکارہ اور گلوکارہ قندیل بلوچ نے اپنی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر شئیر کر کے شہرت حاصل کی،جس کے باعث انہیں تنازعات کی کوئین کہا جانے لگا۔

قندیل بلوچ نے فیس بک پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ کافی عرصے پہلے سے شروع کر رکھا تھا ،تاہم انہیں حقیقی شہرت حالیہ کچھ دنوں میں حاصل ہوئی جب ان کا مولوی عبدالقوی کے ساتھ اسکینڈل منظر عام پر آیا۔

آئیے جانتے ہیں قندیل کن متنازعہ اسکینڈلز میں ملوث تھیں۔

قندیل بلوچ اور مولوی عبدالقوی

qandeel-qavi0000000

گزشتہ ماہ جون میں قندیل بلوچ نے چند سیلفیز فیس بک پر شئیر کیں ،ان تصاویر میں قندیل کے ساتھ مفتی مولوی عبدالقوی نظر آرہے تھے،ان تصاویر نے میڈیا سمیت تمام لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

ایک تصویر میں قندیل مولوی صاحب کی ٹوپی پہنے ہوئے نظر آئیں ،ان متنازعہ تصاویر کے بعد مولوی صاحب کی بہت بدنامی ہوئی ،یہاں تک کہ انہیں روہیت ہلال کمیٹی سے استعفیٰ دینا پڑا،اس حوالے سے قندیل کا کہنا تھا کہ مولوی قوی نے انہیں خود فون کرکے ملاقات کیلئے بلایا تھا جبکہ مولوی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قندیل نے انہیں بلایا تھا۔

قندیل بلوچ اور شاہد آفریدی

qandeel-shahid000000000

مارچ2016 میں قندیل بلوچ کی ایک ویڈیو جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرکے ڈانس کرنے کی بات کی تھی سوشل میڈیا پر  بہت زیادہ وائرل ہوئی۔

اسکینڈل کوئین نے ویڈیو میں ایک ٹریلر جاری کیا جس میں وہ ڈانس کررہی تھیں اور کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ٹی ٹوئنیٹی میچ میں بھارت کو ہرا دیتی ہے تو وہ وعدہ کرتی ہیں کہ اس  ٹریلر کی پوری فلم جاری کریں گی،اس ویڈیو نے راتوں رات سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی۔

قندیل بلوچ اور ویرات کوہلی

kohli0000000

اپریل 2016 میں قندیل نے فیس بک  پر ایک پیغام شئیر کیاجس میں وہ بھارتی کر کٹرویرات کوہلی کو مخاطب کرکے کہتی نظر آئیں کہ'ویرات بے بی انوشکا ہی کیوں؟'

انہوں نے ویڈیو کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ ویرات کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں،اس کے علاوہ قندیل ویرات کی بیحد تعریفیں بھی کرتی نظر آئیں۔

ایک بار تو انہوں نے برملا کہہ دیا کہ ویرات انوشکا کو چھوڑ کر ان کے بارے میں سوچیں۔

قندیل بلوچ اور آریان خان

aryan-colaj

 نوجوان گلوکار آریان خان نے جولائی کی ابتداء میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں قندیل بلوچ پرفارم کرتی نظر آئیں۔لیکن انہیں معلوم  نہیں تھا کہ اس ویڈیو میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبصورت ماڈل کے پاس وقت بہت ہی کم رہ گیا ہے۔

قندیل بلوچ اور عاشق حسین

ashique-husain00000

حال ہی میں قندیل بلوچ کے حوالے سے سب سے بڑا سچ سامنے آیاکہ وہ شادی شدہ اور ایک بچے کی والدہ ہیں،قندیل نے اس بات کا اعتراف بھی کرلیا کہ 2008میں ان کی شادی عاشق حسین نامی شخص سے زبردستی کردی گئی تھی۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ان کا نام قندیل بلوچ نہیں فوزیہ عظیم ہے،تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان پر ظلم کرتا تھا،اور وہ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں  لہٰذا انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔

قندیل بلوچ اور عمران خان

imran-colaj

قندیل بلوچ کو سب سے زیادہ شہرت پاکستان کے معروف سیاستدان عمران خان کے حوالے سے ملی،قندیل عمران خان کیلئے اپنی محبت کابرملا اظہار  کرتی تھیں ،اور کئی بار انہیں شادی کی پیشکش بھی کرچکی تھیں،لیکن خان صاحب کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

رواں ماہ 15 جولائی 2016 کو قندیل اپنے آبائی گھر (ملتان) گئی ہوئی تھیں جہاں ان کے بھائی وسیم نے انہیں گلا دبا کر قتل کردیا۔

قندیل نے کچھ عرصے پہلے کہا تھا کہ انہیں دھمکی آمیز میسیجز موصول ہورہے ہیں ،اور انہوں نےسیکیورٹی کا مطالبہ بھی کیاتھا۔

قندیل کی اچانک موت پورے معاشرے کیلئے ایک سوالیہ  نشان ہے کہ کیا عورت کہیں بھی محفوظ نہیں ہے؟اتنی زیادہ ترقی کرنے کے باوجود عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے،اس کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی قدم کیوں نہیں اٹھایا گیا؟

بشکریہ :ہندوستان ٹائمز