کیلوں کے چھلکوں کے فائدے
فائل فوٹوکیلوں کے بےشمار فوائد سے ہر کوئی واقف ہے۔ کیلے آپ کی صحت کےلیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں،کیلوں میں ریشے سمیت تین قسم کی شکر پائی جاتی ہے جن میں سکروز، فروکٹوز اور گلوکوزشامل ہیں ۔
کیلا کھانے والوں کو فوری ، مستقل اور ٹھوس توانائی ملتی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر دن میں 2 کیلے کھا لیے جائیں تو انسان میں 90 منٹ تک تک مشقت کرنے کی انرجی حاصل ہوجاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کیلا دنیا بھر میں ایتھیلٹ کا پسندیدہ پھل ہے ۔
کیلوں کی صرف یہ خصوصیت نہیں ہے کہ وہ ہمیں فٹ رکھتا ہے، بلکہ کیلے ہمیں بہت ساری بیماریوں سے بچانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں، کیلوں کو ہماری روزمرہ کی خوراک کا حصہ ضرور ہونا چاہیئے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلوں کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکے بھی ہمارے لیے کتنے فائدہ مند ہیں؟
کیلے کے چھلکے ہمارے دانتوں کےلیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے دانتوں کو موتی جیسا بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کیلے کے چھلکوں کے اندرونی حصے کو اپنے دانتوں اور مسوڑوں پر 2 منٹ تک ملیں ۔ اس کے بعد اپنے دانتوں کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کرلیں۔
کیلوں کے چھلکے میں موجود پوٹاشیم، کیلشیم اور وٹامن ڈی کے ذریعے آپ کے دانت نہ صرف سفید ہوجائیں گے بلکہ آپ کے دانت مضبوط بھی ہوجائیں گے اور اس کے نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔