ہر ناکامی اور کامیابی میری اپنی ہے، سونم کپور
فائل فوٹوممبئی: اداکارہ سونم کپور کہتی ہیں کہ جب وہ اٹھارہ سال کی ہوئیں تو انکے والد انیل کپور نے ان سے دوری اختیار کر لی اورانہیں مجبور کیا کہ وہ اپنی زندگی کے ذاتی اور پیشہ ورانہ فیصلے خود کر سکیں۔
سونم کپور نےمزید کہا کہ شو بز کے صفر میں مجھے ہونے والی ہر ناکامی اور ملنے والی ہر کامیابی میری اپنی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ جب میں اٹھارہ سال کی تھی تو میرے والد نے مجھ سے دوری اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ تم بڑی ہونا چاہتی ہو، بڑی ہوجاؤ۔
خوبرو اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے ذمہ داری لینی تھی اور میں نے لی، اور یہ میری زندگی بہترین چیز تھی جو کسی نے میرے لیے کی تھی۔ میرے والد نے کہا کہ وہ میرے لیےکوئی فیصلہ نہیں لینا چاہتے، وہ مجھے یہ بتا سکتے ہیں کیا صحیح ہے کیا غلط ہے لیکن آخر میں فیصلہ مجھے ہی کرنا ہوگا۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔