دنیا کے حالات پر چودہ سالہ لڑکی کا گانا وائرل

شائع 22 جولائ 2016 01:58pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

دبئی :دنیا میں بدلتے حالات کے موضوع  پربنایا گیا چودہ سالہ لڑکی  کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سماجی مسائل پر گانا اور اس کے بارے میں لکھنا دبئی کی چودہ سالہ لڑکی کا شوق اور مشغلہ ہے ۔

 سیا ارورا نے اپنا سنگل ڈیبیو گاناسلو ڈاون ورلڈ جاری کیا تو خوب دھوم مچی اور گانا  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گانے کوسیا نے لکھا بھی خود، گایا بھی خود اور کمپوز بھی خود ہی کیا ہے۔ سیا کہتی ہیں کہ دنیا کے حالات کے متعلق اپنی عمر کے لوگوں کے خیالات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔گانے کے لرکس اور اسکی ویڈیو اتنی خوبصورت ہے کہ دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتی ہے۔

دنیا کے  مختلف رنگوں اور  تباہی کے بعد کے حالات پر مبنی گانے کو صرف فیس بک پر ہی پچپن ہزار افراد نے دیکھ چکے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=ZtfqEppogiI