فواد خان بھارت سمیت پاکستان کی چھ فلموں میں جلوہ گر ہونگے
دلکش اور خوبصورت شخصیت کے حامل سپر اسٹار فواد خان اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی انتہائی مقبول ہو چکے ہیں۔ سرحد کے دونوں جانب کے ہدایت کار ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے بے قرار دکھائی دیتے ہیں۔
فواد خان کی بھارت اور پاکستان میں کتنی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے زیل میں جانئے۔
البیلا راہی
فواد خان اس وقت بھارت کے کئی پراجیکٹس میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ خان پاکستان فلم انڈسٹری میں بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں اور وہ جلد فلم البیلا راہی میں مشہور گلوکار عالمگیر کے ہمراہ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
اے دل ہے مشکل
'کپور اینڈ سنز' کے بعد کرن جوہر کی نئی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں فواد خان ایک پاکستانی ڈی جے کے روپ میں نظر آئیں گے۔ زرائع کے مطابق فواد کا فلم میں مختصر کردار ہوگا۔
گستاخیاں
کرن جوہر کے بعد بھارت کے جانے مانے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم گستاخیاں فواد خان کو کاسٹ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں فواد تجربہ کار اداکارعرفان خان کی جگہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
جگل بندی
فواد خان سلمان خان پروڈکشن کی نئی فلم جگل بندی میں سیف علی خان کے کردار کی جگہ پردے پر جیکولین فرنینڈیس کے مد مقابل نظر آئیں گے۔ فلم میں امیتابھ بچن بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔
مسٹر چالو
بولی وڈ ہدایت کار ریما کاگتی کی ہدایت میں بننے والی فلم مسٹر چالو میں فواد خان سال 2000 کی مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کے مد مقابل مسٹر چالو کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم بینوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
مولا جٹ 2
پاکستان فلم انڈسٹری کی 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کا سیکول 'وار' فلم کےہدایت کار بلال لاشاری بنا رہے ہیں جس میں فواد خان مولا جٹ کا مشہور کردار نبھائیں گے، فلم میں دیگر اداکاروں میں حمزہ علی عبّاسی ، سنم جھنگ، شمون عبّاسی اورعدنان جعفر شامل ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔