ہالی وڈ فلم فاسٹ ایٹ کے ایکشن سینز ریلیز

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2016 05:52pm
fast8_image فائل فوٹو

نیویارک:ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی نئی فلم فاسٹ ایٹ کے ایکشن سے بھرپور مناظرفینز کیلئے ریلیز کر دئے گئے ہیں۔ فلم میں مار دھاڑ کے بے شمار رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔

اونچی عمارتوں سے گرتی تیز رفتار کاریں ،خطرناک اسٹنٹس یہ ہیں فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی نئی فلم فاسٹ ایٹ کی شوٹنگ کے مناظر، جنہیں  فینز کی دلچسپی کے پیش نظرریلیز کیا گیا ہے۔ ہالی وڈ  فلم کے ویڈیو کلپس ایکشن فلموں کے شائقین میں مقبول ہورہے ہیں۔

فلم  فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کا۔ آٹھواں حصہ ہے جس میں دیکھنے کو ملے گی گاڑیوں کی خطرناک ریس، فلم میں اداکار ون ڈیزل ، جیسین اسٹیتم اوردی راک۔ ہتھیار تھامے دشمنوں کا مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل سیریز کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا ،

ایکشن سے بھرپور فلم آئندہ سال اپریل میں دھوم مچائے گی۔