فلاپ فلمیں شخصیت تباہ کر دیتی ہیں: ابھیشیک

شائع 27 جولائ 2016 03:01pm

465281-abhishek6

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ فلم فلاپ ہونے کے بعد کوئی بھی پروڈیوسر آپ کی فون کال ریسو نہیں کرتا۔

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بولی وڈ میں رویوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 'اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس گھرانے سے ہے'۔

سن 2000 میں فلم 'ریفوجی' سے کیریئر شروع کرنے والے 40 سالہ ابھیشیک اب تک گرو، دھوم، بنٹی اور ببلی، دوستانہ اور بول بچن میں کامیاب رہے ہیں۔

ابھیشیک بچن کو کئی بار اپنی فلم کے انتخاب پر کئی حلقوں سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ابھیشیک نے تسلیم کیا کہ فلاپ فلمیں فلم بینوں کے ذہنوں پر اچھا تاثر نہیں چھوڑتیں۔

'اگر ہماری کوئی فلم فلاپ ہوجائے تو اس سے آپ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور آپ کی شخصیت متاثر ہوتی ہے'۔

ابھیشیک نے سوشل میڈیا کے حوالے سے مثبت خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا  'سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ کے دوست احباب آپ کے کام کے حوالے سے بہتر انداز میں کام کی تعریف یا تنقید کر سکتے ہیں'۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز