انجیر کے حیران کن فائدے

شائع 05 اگست 2016 08:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

انجیر زمانہ قدیم کا فروٹ ہے اور اس کا ذکر قبل مسیح میں بھی ملتا ہے۔ عام طور پر اسے ڈرائی فروٹ کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن انجیر دراصل پھول کی ایک قسم ہے۔

یہ وہ واحد پھل ہے جو اپنے درخت پر ہی پورا تیار ہوچکا ہوتا ہے اور تقریباً خشک بھی ہونے لگتا ہے۔کئی سالوں سے انجیر کا استعمال کافی متبادل کے طور پر بھی کیا جاتا رہا ہے۔

انجیر میں پایا جانے والا ایک کیمیکل پسورالینس ہے جوکہ ہزاروں سال سے جلد کے متعلق جملہ امراض یا بیماریوں کی روک تھام کےلیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

خشک انجیر تقریباً پورا سال ہی دستیاب ہوتی ہے۔اس میں وٹامن، منرلز اور فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس میں قدرتی طور پر ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو انسانی صحت اور تندرستی کےلیے پر طرح سے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

انجیر انسانی صحت، تندرستی اور بیماریوں کو دور کرنے کے حوالے سے نہایت ضروری اور اہم میوہ ہے۔یہ انسان کے تقریباً تمام نظام ہائے حیات میں کئی حوالوں سے بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انجیر کی مناسب مقدار کو خوب چبا چبا کر کھانے سے پیٹ کے بادی اثرات، معدے کے کیڑے، خون کے کئی عوارض اور جگر کی بیماریاں ، اس کے علاوہ سانس کےعارضے بھی درست ہوجاتے ہیں۔

ان سب کے ساتھ انجیر گلے کی خراش اور آنتوں کی کئی بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے۔انجیر دماغی امراض سے بچاتی ہے، مزاج اور طبیعت میں نرمی پیدا کرتی ہے اور دل کو فرحت بخشتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔