فلم رستم کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

شائع 12 اگست 2016 08:59am

rustam4000000

ممبئی:بولی وڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار کی نئی فل 'رستم'آج ریلیز ہورہی ہے ،ریلیز سے پہلے فلم کی بہترین انداز میں تشہیر کی گئی ،جس میں پہلی بار بھارت کے نامور اداکاروں (عالیہ بھٹ،رنویر سنگھ اورسلمان خان وغیرہ )نے سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آئیے دیکھتے ہیں فلم رستم کے پس پردہ چند دلچسپ حقائق

٭بولی وڈ میں مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے مشہور اکشے کمار پہلی بار کسی بھی فلم میں ایک نیوی آفیسر کا سنجیدہ کردار نبھارہے ہیں۔

٭فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے اور  1950 میں ہوئے ایک قتل کیس (نانا وتی مرڈر) کے گردگھومتی ہے۔

٭اکشے کمار دوسری بار کسی بھی فلم میں ایک پارسی کردار نبھا رہے ہیں،پہلی بار انہوں نے 1993 میں ریلیز ہوئی فلم'وقت ہمارا ہے' میں پارسی کردار نبھایا تھا۔

٭ناناوتی مرڈر کیس50 کی دہائی کا مشہور ترین کیس تھا جسے میڈیا کی بھرپور کوریج حاصل ہوئی تھی، لہٰذا رستم سے پہلے بھی اس پر دو فلمیں بنائی جا چکی ہیں جن کے نام بالترتیب'یہ راستے ہیں پیار کے' اور 'اچانک' ہے۔

٭نانا وتی کی بیوی سلویا ایک انگریز خاتون تھی جو اپنے شوہر کے دوست پریم آہوجا کے ساتھ شادی کرنا چا ہتی تھی،لیکن پریم نہ ہی سلویا کو اورنہ ان کے 3 بچوں کو اپناناچاہتا تھا۔

٭ اس کیس کے ججز پر میڈیا اور عوام کی جانب سے بہت زیادہ دباؤ تھا ،اس کے علاوہ  یہ کیس اخباروں میں '3 شاٹ،شاک دی نیشن ' کے نام سے مشہور ہوا۔

بشکریہ :ایم ٹی وی انڈیااورفری پریس جنرل ڈاٹ ان