کانیے ویسٹ کا عارضی اسٹورز کھولنے کا اعلان
فائل فوٹونیویارک:امریکی گلوکاراورفیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے اپنے فیشن ہاؤس سان پابلو کے عارضی اسٹورز کھولنے کا اعلان کردیا۔
دنیا کے اکیس مختلف مقامات پر عالمی شہرت یافتہ فیشن ہاؤس پیبلو اپنے فیشن اسٹورز کھولے گا،دنیا کے مختلف حصوں میں کھلنے والے یہ عارضی اسٹور کچھ روز کیلئے ہی کھولے جائیں گے۔
انتالیس سالہ امریکی گلوکار اور فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے اسکا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان مقامات کے میپ شیئر کرکے کیا جہاں ان اسٹورز کو کھولا جائے گا،ان مقامات میں امریکا،آسٹریلیا،برطانیہ،جرمنی،جنوبی افریقہ اور سنگاپور شامل ہیں۔
کانیے ویسٹ اپنی البم دی لائف آف پیبلو کی پروموشن کیلئے امریکا کے دورے پرہیں فیشن ڈیزائنر اب اپنا نیا کلیکشن دنیا بھر میں پیش کررہےہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔