کراچی کےمختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر سیل کردیئے گئے

اپ ڈیٹ 25 اگست 2016 07:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کےمختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،  رات بھر رینجرز نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کئی علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل کردیئے۔

فاروق ستار کی صفائیوں اور یقین دہانیوں کے باوجود ایم کیو ایم پر اس کے قائد کی وجہ سے آنے والی مصیبت ٹلی نہیں ہے۔

 رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری رات بھر ایم کیو ایم کے دفاتر سیل کرتی رہی، کارروائی فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں کی گئی ، ضلع وسطی میں قائم ایم کیوایم کے مرکزاور دیگر دفاترکو بھی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سیل کر دیا۔

 رینجرز نے ایم کیوایم کے دفاترکو مجسٹریٹ کی نگاری میں سیل کیا اور دفاتر پر  قانونی پرچے بھی چسپاں کر دیئے۔

 ایم کیو ایم کے دفاتر سیل کرنے کا سلسلہ قائد متحدہ کی تقریر کے بعد شروع ہوا تھا، متحدہ کے مرکز نائن زیرو، خورشید میموریل ہال، اطلاعات مرکز اور ایم پی اے ہاسٹل بھی تاحال سیل ہیں۔