کراچی:چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہوگی
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے ضلع غربی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کیلئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہوگی، مسلم لیگ ن کے امیدوارآصف خان کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز ہونے والے ڈی ایم سیز کے چئیرمین اوروائس چئیرمین کے انتخابات میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن غربی کا نتیجہ اس وقت تنازع کا شکار ہوا جب پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کے 6 رکنی اتحاد سے نکل کر اچانک متحدہ قومی موومنٹ سے مفاہمت کرلی۔
جس کے نتیجے میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق ،چئیرمین کی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدوار اظہار الدین 36 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل نون لیگ کے آصف خان کو 31 ووٹ مل سکے، جبکہ وائس چئیرمین کی نشست پر پی ٹی آئی کے عزیز آفریدی نے 44 ووٹ لے کر سبقت حاصل کرلی۔
نون لیگ کے ہارے ہوئے امیدوار آصف خان کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ، آصف خان نے موقف اختیار کیا کہ بیس ووٹ نشان زدہ اورمشکوک ہیں۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آج ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔