نانی بننے کے بعد بھی پر کشش نظر آنے والی اداکارائیں

شائع 25 اگست 2016 10:38am

mahnoor511111111

پاکستان شو بز انڈسٹری باصلاحیت اور ذہین اداکاروں سے بھری پڑی ہے،یہاں روز بروزنہ صرف نیاٹیلنٹ سامنے آرہاہے بلکہ پرانے اور بہترین اداکاروں کی مانگ میں بھی  اضافہ ہو رہا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں پرانے اداکاروں کی اہمیت اسلئے بھی زیادہ ہے کہ وہ نہ صرف تجربے کار ہیں بلکہ انہوں نے خود کو سنبھال کر بھی رکھا ہوا ہے۔

یہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان اداکاراؤں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو حقیقت میں نانی اور دادی بن چکی ہیں لیکن آج بھی بیحد حسین اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔

صباء حمید

saba000000

صباء حمید پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں،ان  کےکیر ئیر میں بے شمار ایسے ڈرامے ہیں جن میں ان  کی اداکاری کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا ،آج کل وہ نجی چینل کے ڈرامے 'دل لگی' میں خوبصورت اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

صباء حمید اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین ماں اور بہترین نانی بھی ہیں ۔

ماہ نور بلوچ

mahnoor00000

ماہ نور بلوچ کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ نہیں کرسکتا کہ  پاکستان کی یہ خوبصورت اداکارہ ایک پیاری سی بچی کی نانی بھی ہو سکتی ہیں ،لیکن یہ سچ ہے ماہ نور کی نہ صرف ایک بیٹی ہے بلکہ وہ ایک خوبصورت بچی کی نانی بھی ہیں۔

بشریٰ انصاری

bushra0000000

بشریٰ انصاری ادکارہ ہونے  کے ساتھ گلوکارہ بھی ہیں ،بشریٰ دوخوبصورت بیٹیوں کی والدہ ہونے کے علاوہ ایک پیارے سے بچے کی نانی بھی ہیں۔

شاہدہ منی

shahida0000000

شاہدہ منی بہترین ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے علاوہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہیں ،ان کی بیٹی مہرین کی شادی گلوکارفہد شیخ سے ہوئی ہے ،ان کا ایک بیٹا بھی ہے،اس طرح شاہدہ منی بھی نانی کے عہدے پر فائز ہو چکی ہیں۔

بشکریہ :اسٹائل ڈاٹ پی کے