کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 26 اگست 2016 06:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرحامد عرف پیا کے ساتھی کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق ،گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چلا رہا تھا۔

لیاقت آباد سی ون ایریا سے لیاری گینگ وارکے ملزم نعیم لاہوتی کے بھائی فاروق مایہ کو گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نواں لین لیاری کا رہائشی ہے اور ایس ایچ او کے قتل سمیت کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ناظم آباد پولیس نے بھتہ خور دانش احمد شمشی کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ادھر سمن آباد پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل کو دھرلیا۔ملزمان کی شناخت امیر معاویہ اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے لوٹے گئے 40 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

جبکہ پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگی۔