سارک ممالک کے وزرائے خزانہ کا اجلاس آج پھر ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:سارک ممالک کے وزرائے خزانہ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔جس میں ان سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
سارک وزرائے خزانہ کا اجلاس پہلے دن رکن ممالک کے سیکریٹری خزانہ سر جوڑ بیٹھے،پاکستان نے جنوبی ایشیائی اکنامک یونین بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی،سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کو سیکریٹریز کانفرنس کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں سارک سیکریٹری جنرل ارجن بہادر تھاپا نے سیکریٹریز کانفرنس کا افتتاح کیا،سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نے توانائی، تجارتی سہولیات ، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانا پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں مواصلاتی رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔ جنوبی ایشیا کی اقتصادی یونین کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں سارک سیکریٹریز نے جنوبی ایشیاء میں آزاد تجارت کیلئے منفی فہرست مزید کم کرنے، کسٹمزامورمیں تعاون ، دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کی تجاویز پر بھی غور کیا۔
سارک وزرائے خزانہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ان سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔