کراچی میں ایم کیو ایم کے غیرقانوی دفاتر کو مسمار کردیا گیا
پاکستان چوک پر یونٹ آفس کو بھی سیل کردیا گیا - فائل فوٹوکراچی:کراچی شہر میں غیرقانونی طور پر قائم ایم کیوایم کے متعدد دفاتر کو مسمار کردیا گیا، رات گئے پاکستان چوک پر یونٹ آفس کو بھی سیل کردیا گیا۔
کراچی میں ڈسٹرک ایسٹ اور ملیر کے مختلف مقامات پر ایم کیوایم کی جانب سے قائم کردہ سیکٹرز اور یونٹ آفسز کو پولیس اور انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے مسمار کردیا۔
بھنس کالونی میں ایم کیو ایم کا یونٹ 93/B مسمار کیا گیا جبکہ سکھن، سچل، شاہ فیصل شاہ لطیف، سپرہائی وے اور ائیر پورٹ کے قریب بھی ایم کیوایم کے دفاتر مسمار کئے گئے۔ قائد آباد، مجید کالونی میں قائم یونٹ آفس کو خالی کرا لیا گیا۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں میں قائم کردہ تمام ایم کیوایم کے دفاتر کو بھی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ،کی جانے والی کارروائی میں پارٹی دفاتر اور ایم کیوایم قائد کی تصاویر ہٹائی جا رہی ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔