لوگوں کی اصلاح کرنے کے چند آسان طریقے

شائع 26 اگست 2016 08:07am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ  ہر بات کھری اور صاف کرتے ہیں اور جو بھی ان کے دل میں ہوتا ہے وہ دوسروں سے کہہ دیتے ہیں، لیکن اکثر یہ عادت ان کو مہنگی بھی پڑجاتی ہے۔

ہر بات سامنے کہہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن کچھ لوگ اس طرح کے رویے سے غصے میں آجاتے ہیں اور یوں چھوٹی بات کا بڑا بتنگڑ بن جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی طریقے بتائیں گے جن کے ذریعے آپ دوسروں کی اس طرح اصلاح کرسکتے ہیں جس سے دوسرے لوگ ناراض بھی نہیں ہونگے اور ان تک بات بھی پہنچ جائے گی۔

٭ سمجھانے سے قبل تعریف کریں

Image result for parents praising child

اگرآپ کے بچوں کا رزلٹ اچھا نہیں آیا تو ان کو ڈانٹے کے بجائے ان کو اس طرح سمجھایا جائے کہ وہ برا نہ منائیں اور آپ کی بات بھی آرام سن لیں۔ مثال کے طور پر جب آپ ان کا رپورٹ کارڈ دیکھیں تو ان دسے ہرگز اس جملے کا استعمال نہیں کریں کہ 'آئندہ ایسا رزلٹ نہیں آنا چاہیئے' بلکہ ان سے کہیں کہ آپ نےامتحانوں میں  بہت محنت کی ہے آپ پڑھائی پر محنت اسی طرح جاری رکھیں گے توآئندہ دیگر مضمون میں بھی آپ کے اچھے نمبر آئیں گے۔

٭ ذاتی مسئلہ نہ بنائیں

Image result for Don’t make it personal office

اگر دفتر میں کولیگ نے آپ کا کام وقت پر نہیں کرکے دیا تو اس بات کو ذاتی مسئلہ ہرگز نہیں بنائیں۔آپ اپنے کولیگ کو اس طرح سمجھا دیں کہ وہ آپ کی بات سے دکھی نہ ہو۔کوشش کریں کہ  دفتر میں ہر کسی سے اسی طرح بات کریں جس سے دوسرا شخص دکھی نہ ہو۔

٭ مختصر اور واضح بات کریں

Image result for office meeting

کوشش کریں کہ کسی سے بھی غیر واضح بات نہیں کی جائے کیونکہ اس طرح کی بات سے غلط فہمیاں ہوتی ہیں اور غیر ضروری بحث ہونا شروع ہوجاتی ہے۔لہذا کوشش  کریں کہ کولیگ سمیت ہر شخص سے کسی بھی موضوع پر واضح بات کی جائے۔

٭ تحمل رکھیں

Image result for two person talking

جب بھی آپ کسی شخص سے اس کا منفی کام پر بات چیت کرنے لگیں تو ہر قسم کے رویے کیلئے تیار رہیں اور خود کو ایسی صورتحال میں مثبت رکھیں اور غصہ کرنے سے گریز کریں۔

٭ مثال دے سمجھائیں

Image result for parents and children discussion

اگر آپ اپنے دوست، کولیگ یا بچوں کو کم وقت میں اچھی بات سمجھانا چاہتے ہیں تو ان کو مثال دے کر اپنی بات سمجھا سکتے ہیں۔ اس طرح دوسرے شخص کو بات بھی سمجھ آجائے گی اوروقت بھی کم ضائع ہوگا۔

٭ اپنا تجربہ بھی بیان کریں

Image result for diary and pen images

جب بھی آپ کسی کی اصلاح کررہے ہوں تو اس دوران اپنے برے تجربوں کا ذکر ضرور کریں۔ دوسروں پر یہ بات ہرگز واضح نہیں کریں کہ آپ سب سے بہتر ہیں اور باقی لوگ آپ کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں۔ ایسا کرنا بہت غیر مناسب ہوتاہے۔

٭ اکیلے میں بات کریں

Image result for 2 colleagues talking

کوشش کریں جب آپ کسی کی کوئی بات درست کرنا چاہتے ہیں تو اکیلے میں جاکران سے گفتگو کریں۔ دوست، کولیگ اور دیگر لوگوں کے سامنے ان کو ہرگز نہیں ڈانٹیں اور نہ ہی اونچی آواز میں بات  کریں۔