چیئرمین میٹرک بورڈکراچی انواراحمدزئی کاایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

شائع 26 اگست 2016 08:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی احتساب عدالت نے چیئرمین میٹرک بورڈکراچی انواراحمدزئی کاایک روزہ راہداری ریمانڈ منظورکرلیا۔

احتساب عدالت میں کراچی میٹرک بورڈکےچیئرمین انواراحمدزئی کوپیش کیاگیا۔انواراحمد زئی کو میرپورخاص بورڈ میں غیرقانونی بھرتیوں اورفنڈزکی خردبرد کےالزام کے تحت گزشتہ روزان کے دفترسے گرفتارکیا گیاتھا۔

عدالت نے انواراحمد زئی ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظورکرتے ہوئے 27 اگست تک راہداری ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا۔