سارک خطےمیں قیام امن کیلئےپلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، وزیراعظم
خطےمیں امن اور استحکام کیلئے پاکستان اہم کردارادا کررہا ہے،نواز شریف - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں سارک خطے میں قیام امن کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ، خطےمیں قیام امن اور استحکام کیلئے پاکستان اہم کردارادا کررہا ہے۔
اسلام آباد میں سارک وزراء خزانہ کانفرنس کا 8واں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ سارک ممالک تین دہائیوں سے خطے میں اقتصادی اور معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
https://youtu.be/lNQ8WX93MQQ
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سارک خطے میں امن کے قیام کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان اہم کردارادا کررہا ہے اورتعاون کے فروغ کیلئے بھی کردار ادا کرنے کوتیارہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ اقتصادی شعبے میں مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان درست سمت میں گامزن ہے۔ خطے میں صحت ،تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے خطاب میں کہاکہ مشترکہ کوششوں سے خطے کو اقتصادی طاقت بنانے کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے ،سرمایہ کاری کے تحفظ اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔
سارک کے سیکریٹری جنرل ارجن بہادرتھایا نے خطاب میں کہا کہ علاقائی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اقتصادی مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔