کرینہ کے علاوہ شاہد کو اور کس کس نے ٹھکرایا

شائع 26 اگست 2016 08:09am

shahid10000000000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکاراور ڈانسر شاہدکپور ان دنوں اپنی فلم اڑتا پنجاب کی کامیابی کے مزے لے رہے ہیں،اس کے علاوہ وہ اپنے ہونے والے بچے کا بھی انتظار کررہے ہیں جس کی پیدائش ستمبر میں متوقع ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران  شاہد کپور نے اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ'ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ شاہد پنکج کپور کا بیٹا ہےلہٰذا اسے آسانی سے فلموں میں کام مل گیا،لیکن یہ سچ نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اتنی آسانی سے فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا ،میں نے 100 کے قریب آڈیشنز دئےاور تمام جگہوں سے مجھے ٹھکرا دیا گیا۔

میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھےکہ کھا نا کھا سکوں یا کسی اور جگہ آڈیشن کیلئے جا سکوں ،مجھے اس موضوع پر بات کرنا کبھی اچھا نہیں لگا لیکن یہ ہی میری زندگی کی سچائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والدین اداکار تھے ،اسٹارز نہیں لہٰذامجھے ان کی جانب سے کسی قسم کی سپورٹ نہیں تھی،مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کس سے ملوں ،کیا کہوں ۔

آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ خدا بہت عظیم ہے،مجھے انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 13 سال کا عرصہ گزر گیا،اور میں بہت خوش ہوں۔

بشکریہ:انڈیا ٹائمز