نجی چینلزحملہ کیس:متحدہ کے 3رہنماؤں اور39 کارکنان کے ریمانڈ میں توسیع
فائل فوٹوکراچی:کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے نجی چینلزحملہ کیس میں ایم کیوایم کے 3رہنماؤں اور39 کارکنوں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ادھرمقامی عدالت نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی شیرازوحیدکو4روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔
انسداددہشت گردی عدالت میں اے آروائی نیوزپرحملےاورہنگامہ آرائی کیس میں نامزد ایم کیوایم رہنما کنورنویدجمیل ،شاہدپاشا اورقمرمنصور سمیت 39کارکنوں کوپیش کیاگیا۔قمرمنصورکوطبیعت خراب ہونے پرسہارادے کرعدالت لایاگیا۔
عدالت نےتینوں رہنماؤں اور39کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2روزکیلئے توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب مقامی عدالت میں ایم کیوایم کے صوبائی رکن اسمبلی شیرازوحیدکو پیش کیاگیا۔شیراز وحید کوگزشتہ روزاشتعال انگیزتقریرکی سی ڈیزتقسیم کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔
عدالت نے شیرازوحیدکوچارروزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔