خیبر پختونخوا:افغان مہاجرین کوملک بدر کرنےکےعمل میں تیزی
گزشتہ 2 روز میں 600افغانیوں کو ملک بدر کیا گیا - فائل فوٹوپشاور:خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں فارن ایکٹ کے تحت قید افغان مہاجرین کو ملک بدرکرنے کے عمل میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ 2 روز میں 600افغانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
پشاور کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پرمقیم افغان مہاجرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ صوبے کی مختلف جیلو ں میں 14 فارن ایکٹ کے تحت قید افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے عمل میں بھی تیز ی آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ،گزشتہ دوروز کے دوران 600 افغانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ جیلوں میں قید افغان مہاجرین کو محکمہ داخلہ کے احکامات پر ملک بدر کیا جارہا ہے۔
آج بھی 300 سے زائد قیدیوں کو ملک بدر کرنے کا امکان ہے۔ اس وقت سینٹرل جیل میں فارن ایکٹ کے تحت قید افغان مہاجرین کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے۔
افغان قیدیوں کوخیبرہاؤس میں سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرکے پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے ملک بدر کیا جائے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔