امریکی صدر اوباما اور مشیل اوباما کے رومان پر فلم
فائل فوٹونیویارک:امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کی پہلی ملاقات کیسے یادگار بنی،؟ اب آپ دیکھ سکیں گے فلم میں۔ فلم ساؤتھ سائیڈ ود یو آج نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔
امریکی صدر بارک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کے درمیان محبت کیسے پروان چڑھی۔ یہ دکھانے کیلئے ہالی ووڈ فلم آج سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔
فلم امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی پہلی ملاقات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ جب انیس سو نواسی میں اوباما وکیل مشیل اوباما سے پہلی بار ملنے جاتے ہیں۔
فلم میں امریکی صدر کا کردارپاکر سیئر نے اور مشیل اوباما کا کردار ٹیکا اسٹمپر نے نبھایا ہے۔فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اب تک فلم نہیں دیکھی لیکن جب بھی دیکھیں گے پسند کریں گے اور مشیل اوباما کے ساتھ دوبارہ ملاقات کی خواہش ضرور کریں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔