وزیر اعلیٰ سندھ نےآج نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہکراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے آج نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا، شاہ فیصل کالونی پل کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پل کی مرمت24 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
شہر کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے آج نیوز کی خبر کا بھی نوٹس لے لیا اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شاہ فیصل پل گئے جہاں انہوں نے پل کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈھائی کلومیٹر طویل شاہ فیصل پرپل ایک ارب بیس کروڑ کی لاگت سے 2010 میں تعمیرکیا گیا تھا، مگر چھ سال کے بعد ہی جواب دے گیا۔
پل کے بیچ میں چھ سے سات فٹ گڑھا پڑا ہوا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسٹرئٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی عام ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے تو جرائم پیشہ افراد لوگوں سے لوٹ مار کرتے ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔