علاقائی ممالک کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سشما سوراج
اسلام آباد:بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ افغانستان کی اقتصادی ترقی کے سوا امن کا کوئی راستہ نہیں، علاقائی ممالک کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا ءکانفرنس سے خطاب میں سشما سوراج نے کہا کہ افغانستان کی اقتصادی ترقی کے سوا امن کا کوئی راستہ نہیں،بھارتی وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت علاقائی تجارت کےلئے کام کر رہا ہے، افغانستان کو اشیاءکی ترسیل کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
سشما سوراج نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ علاقائی ممالک کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ
کرنا ہوگا،سشما سوراج نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے پر افغان عوام کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے دہشگردی کے خلاف افغان عوام اور حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔