کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائی ،8افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 30 اگست 2016 05:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے رات گئے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 2 کارکنوں سمیت8افراد کو گرفتارکرلیا۔

کراچی کے علاقے سطان آباد میں قانون نافذ کرنے اولے ادارے نے رات گئے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 2 کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔

اتحاد ٹاون میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے زخمی ملزم شاکرعرف کانا اور اس کے 3 ساتھیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق، شاکر عرف کانا کا تعلق گینگ وارسرغنہ عزیربلوچ گروپ سے ہے۔

مومن آباد  پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ملزم نے ڈکیتی مزاحمت فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔

لانڈھی تھانے کی حددو کورنگی درالعلوم کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔