پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنےدیں گے، وسیم اختر

شائع 30 اگست 2016 09:50am
شہرکی ترقی کیلئے اختلافات بھلاکرسب کوکام کرنا ہوگا،نومنتخب میئر- فائل فوٹو شہرکی ترقی کیلئے اختلافات بھلاکرسب کوکام کرنا ہوگا،نومنتخب میئر- فائل فوٹو

میئرکراچی وسیم اخترکہتے ہیں کہ پاکستان ہے توہم ہیں اس پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔حلف اٹھانے کے بعد ہم سیاسی نہیں رہے۔شہرکی بہتری اورترقی کیلئے اختلافات بھلاکرسب کوکام کرنا ہوگا۔

تقریب حلف برادری سے خطاب میں مئیرکراچی وسیم اخترنے کہاکہ پاکستان ہے توہم ہیں۔پاکستان کوترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ملک پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

وسیم اخترنے کہا کہ بلاول اورآصف زرداری سے کہوں گاکہ ملکراس شہرکی بہتری کیلئے کام کریں۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ میں کام کرنے کا جذبہ نظرآتاہے۔

میئرکراچی کا کہنا تھاکہ میں ضمانت کی درخواست داخل کروں گا،مجھے امید ہے کہ مجھے عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پیسے سے ملک چلتا ہے۔گزشتہ ادوارمیں اس شہرکے ساتھ اچھاسلوک نہیں ہوا،شہرکے مسائل ہمیں انگلیوں پریاد ہیں۔

انہوں نے کہا لندن کے میئرنے 4گھنٹے کے بعد آفس سنبھال لیا ہم نے 9ماہ بعد حلف اٹھایا۔ایسالگتا ہےآپریشن کے بعد پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں میئرکراچی کا کہنا تھاکہ مین فاروق ستارکی قیادت میں کام کروں گا۔میرے کسی اختلافات نہیں ۔رہائی کے بعد وزیربلدیات کے گھر جاؤں گا،جیل میں بیٹھ کرآئندہ کا لائحہ عمل بناؤں گا۔