میئر کراچی وسیم اخترکو مزار قائد جانے سے روک دیا گیا
File Photoکراچی :کراچی :حکومت سندھ نے میئرکراچی وسیم اختر کو مزار قائد پر جانے کی اجازت نہیں دی۔ پہلے کراچی کے نومنتخب میئروسیم اختراورڈپٹی میئر ارشدوہرہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ریٹرننگ افسرسمیع الدین صدیقی نےمنتخب میئرکراچی اورڈپٹی میئرارشدوہرہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد ایڈمنسٹریٹرکراچی نےشہرکی علامتی چابی میئراورڈپٹی میئرکےحوالے کی۔ تقریب میں جئے متحدہ،جئے بھٹواورجئے عمران خان کے نعرے لگے تومنتخب میئرکراچی نے بھی نعرے لگائے۔
بعدازاں منتخب میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد جانے کے عزم کا اظہار کیا تو ان کو مزار پر جانے سے روک دیا گیا تاہم وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سندھ کو دوبارہ اس حوالے سے درخواست دیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔