نوشہرہ: سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 30 مشتبہ افراد گرفتار
نوشہرہ اور دیر بالا میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزکا مشترکہ سرچ آپریشن 8 اشتہاری ملزمان سمیت 30 مشتبہ افراد گرفتارنوشہرہ:نوشہرہ اور دیر بالا میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 8 اشتہاری ملزمان سمیت 30 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب اپر دیر کے علاقے جاگام میں بھی پولیس نے کارروائی کے دوران8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔