سامعہ قتل کیس میں ہوئی اہم پیش رفت

شائع 03 ستمبر 2016 05:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جہلم:جہلم میں ہونے والے سامعہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایچ او منگلا عقیل عباس کو  ملزمان کی پشت پناہی کرنے کے الزام کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 دوسری جانب چیف تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ قتل سے پہلے سامعہ کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے قائم تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آنے کے بعد جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کے قتل کی تحقیقات میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او منگلا نے ملزمان کی پشت پناہی کی،جس کے بعد ایس ایچ او منگلا عقیل عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کو پولیس نے تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اٹھائیس سالہ سامعہ کو جہلم میں جولائی کے مہینے میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔مقتولہ کے سابق شوہر چوہدری شکیل اوروالد چوہدری شاہد کو ریمانڈ پر جیل بھیجا جاچکا ہے۔

عدالت نے پولیس کو عبوری چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے، کیس کی اگلی سماعت پانچ ستمبر کو ہوگی۔