سانحہ مردان: وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
پاکستان بار کونسل کی کال پرملک بھر میں وکلاء برادری آج یوم سوگ منارہی ہے۔پشاور:پشاورہائیکورٹ سمیت ملک کی اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں بھی وکلاءنے سانحہ مردان کیخلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررکھا ہے، وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔
پاکستان بار کونسل کی کال پرملک بھر میں وکلاء برادری آج یوم سوگ منارہی ہے،پشاور ہائیکورٹ سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث عدالتی امور ٹھپ پڑے ہیں۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے ہنگامی اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں سانحہ مردان کے شہداء کے ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جائیگی ،پشاور ہائیکورٹ میں شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائیگی۔
چھبیس روز سے جاری بلوچستان بھرکے وکلاء کے احتجاج نےمردان کچہری پر حملے کے بعد شدت اختیارکرلی ہے،
وکلاء کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے وکلاء کو آسان ہدف بنالیا ہے،ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا ۔
.ادھرسندھ ہائیکورٹ، سٹی اورملیرکورٹ کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے
لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن میں بھی عدالتی امور سرانجام نہیں دئیے جارہے ۔
سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائیکورٹ،ایف ایٹ کچہری سمیت تمام عدالتوں میں وکلاء کی علامتی ہڑتال جاری ہے ،وکلاء اہم مقدمات میں احتجاجا ًسیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہوئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔