عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات کی سماعت سے متعلق رپورٹ پیش

شائع 03 ستمبر 2016 07:55am

عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات کی سماعت سے متعلق رپورٹ پیش/فائل فوٹو عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات کی سماعت سے متعلق رپورٹ پیش/فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کیخلاف مقدمات کی جیل میں سماعت سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وارکےسرغنہ عزیربلوچ کیخلاف دومقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملزم عزیربلوچ کیخلاف مقدمات سینٹرل جیل میں چلانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا عزیربلوچ کیخلاف کلا کوٹ تھانے میں قتل،اقدام قتل اوربغاوت کے دومقدمات درج ہیں۔دونوں مقدمات جیل منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں ان کی سماعت ہوگی۔جس پرعدالت نے مقدمات کی سماعت 28ستمبرتک ملتوی کردی۔