چیف جسٹس آف پاکستان کا سینٹرل جیل کراچی کادورہ

شائع 03 ستمبر 2016 08:21am

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی/فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی/فائل فوٹو

کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے سینٹرل جیل کراچی کادورہ کیا،انہوں نے جیل میں سیکیورٹی انتظامات اور قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے سینٹرل جیل کراچی کادورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات سمیت قیدیوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

جسٹس امیرہانی مسلم اورجسٹس احمدعلی شیخ بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ تھے،اس موقع پرچیف جسٹس نے قیدیوں کے مسائل سنے اورانتظامیہ کواحکامات بھی جاری کئے۔

ذرائع کے مطابق قیدیوں نےچیف جسٹس آف پاکستان سے غیر معیاری کھانے اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔