احتجاجی سیاست کرنیوالے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے،شہباز شریف
فائل فوٹولاہور:وزيراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج کی سیاست کرنے والے ایک بار پھر قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے در پے ہیں۔ جمہوریت کے فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ احتجاجی سیاست پہلے بھی ملک کا بے پناہ نقصان کرچکی ہے اوراس وقت جب ملک ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے تو احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والے ملک کی ترقی چاہتے ہیں نہ عوام کی خوشحالی۔ پاکستان کے عوام بہت باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ انکی خدمت کون کر رہا ہے اور انتشار کی سیاست کون۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔ احتجاجی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔