ٹیکس نیٹ میں ڈھائی لاکھ افراد کے اضافے کا دعویٰ

شائع 03 ستمبر 2016 05:09pm
File Photo File Photo

کراچی:چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں ڈھائی لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔کوآپریٹ پاکستان اور آج ٹی وی، بزنس ریکارڈر کی جانب سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا ہے۔

سیمینار میں چیئرمیں ایف بی آر نثار محمد خان بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔ اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ  تین سال کے دوران ٹیکس نیٹ میں ڈھائی لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے،ٹیکس دینے والوں کی تعداد ساڑھے دس لاکھ ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور اسکو مزید بڑھانے کے لئے سب کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کم کیئے گئے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے گئے ہیں، جن کا حجم  پچھتر فیصد ہے۔ نثارمحمدخان کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنایا جارہا ہے۔