بھلوال،سرگودھامیں ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق،8زخمی
فائل فوٹوبھلوال :بھلوال میں موٹروے پیرہ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ سرگودھا میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،بدقسمت مسافر بس پشاور سے لاہور جاررہی تھی کہ بلوال میں موٹروے پیرہ کے قریب اچانک ٹریلر سے ٹکرا گئی،تصادم کے باعث 5افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔
واقعے کےفوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال بلوال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔