عمران خان آج 2 روزہ دورے پرکراچی پہنچ رہے ہیں

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 05:44am
 جہاں وہ 6 ستمبر کو نشتر پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے - فائل فوٹو جہاں وہ 6 ستمبر کو نشتر پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے - فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج 2 روزہ دورےپر کراچی پہنچ رہے ہیں،جہاں وہ 6 ستمبر کو نشتر پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین آج 2روزہ دورہ پر اسلام آباد سے کراچی پہنچیں گے اور اسٹیل ملز میں انصاف ورکرزاتحاد کے دھرنے میں شامل ہوکراظہاریکجہتی کریں گے ۔

 عمران خان 6 ستمبر کو نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔