مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے مطالبات مسترد کردیئے
فائل فوٹولاہور:مسلم لیگ ن نے عمران خان کے مطالبات مسترد کردیئے،طلال چوہدری کہتے ہیں کہ جلسوں میں کیے گئے مطالبے قبول نہیں۔
آج نیوز سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ جلسوں میں شعبدہ بازی کی جارہی ہے اگر کوئی سرکاری ادارہ سوال پوچھے گا تو ضرور جواب دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں کزن ہیں اور ان کی رشتے داری پرویز مشرف کے ساتھ ہے ۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں نواز شریف کو چیلنج مضحکہ خیز ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری پچھلی گلی سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔