فہد ملک قتل کیس کے ملزمان 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 07:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فہد ملک قتل کیس کےمرکزی ملزم نعمان کھوکھراور راجہ ارشد کو مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

اسلام آباد کی  انسداد دہشت گردی عدالت میں فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوئی ، مرکزی ملزمان نعمان کھوکھراورراجہ ارشد کوسخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیا۔

پولیس نے عدالت میں ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ پیش کی ،سرکاری وکیل نےبتایاکہ ملزم نعمان کھوکھرسے اسلحہ اورگاڑی برآمد کی جا چکی ہے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

 ملزم کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کی درخواست کی جس پر  کمرہ عدالت میں مدعی اورملزمان کے وکلاء میں تلخ کلامی بھی ہوئی ، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔