لاہور:جہانگیر ترین کو ویلتھ ٹیکس کے نوٹسز معطل

شائع 05 ستمبر 2016 04:09pm
File Photo File Photo

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے  تیرہ کروڑ روپے کے ویلتھ ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کو معطل کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر حزب مخالف سے تعلق ہونے کی بنا پر ان کو سیاسی انتقام کانشانہ بنا رہی ۔ملکی قوانین کے تحت ایف بی آر کو ویلیتھ ٹیکس کی وصولی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔جبکہ ایف بی آر نے بلا جواز  اپنی قانونی حدود سے تجاوز کیا ۔

 جہانگیر ترین کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ویلیتھ ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین کو تیرہ کروڑ روپے کے بھجوائے گئے نوٹسز معطل کرتے ہوئے ایف بی آر سے  تیس ستمبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔